منڈگوڈ:30/جنوری (ایس او نیوز)لاری کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے لکڑیاں سپلائی کئے جانے کے دوران فاریسٹ محکمہ والوں نے چھاپہ مار کر قریب 3لاکھ روپئے قیمت کی ساگوانی لکڑیاں سمیت 8لاکھ روپئے قیمت کی لاری کو اپنی تحویل میں لئے جانے کا واقعہ تعلقہ کے گودنال میں پیش آیا ہے۔
کیاتنہلی نامی فاریسٹ کمپارٹمنٹ نمبر 13پر لٹیروں نے 4ساگوانی درختوں کو کاٹا، رات میں وہی چائے بنا کر پی اور کاٹے ہوئے درختوں کو 19ڈنڈوں میں ٹکڑے بنا کر سنیچر کی رات لاری میں لوڈ کیا ہے۔ سنیچر کی رات ہی جب فاریسٹ عملہ گشت پر تھا تو جنگل میں لاری جانے کے نشانات پر غور کیا ۔ منڈگوڈ اور منچی کیری فاریسٹ محکمہ کا عملہ اور گودنال دیہات کے عوام نے لاری آنے کا انتظار کیا لیکن صبح تو لاری کا کوئی اتاپتا نہیں ملا۔ فاریسٹ عملہ لاری کی تلاش میں جنگل میں چکر کاٹنے لگا۔ لکڑی چوروں نے لوڈ کردہ لاری کو گھنی جھاڑی میں چھپا کر وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔ فاریسٹ عملہ نے جب لاری پر چھاپہ مارا تو اس میں 3لاکھ قیمت کی ساگوانی لکڑی پائی گئی ۔ عملے نے لکڑی سمیت لاری کو بھی ضبط کرلیا ۔ لاری کے متعلق ملی اطلاعات کے مطابق لاری نمبر منگلورو سے رجسٹرڈ ہے، لیکن لاری میں ملے کاغذات کی جانچ کی گئی تو لاری اور لاری میں ملے کاغذات میں کوئی تعلق نظر نہیں آرہاہے۔ اس سلسلے میں منڈگوڈ فاریسٹ محکمہ میں کیس درج کرلینے کے بعد افسران جانچ کررہے ہیں اور عملہ مفرور چوروں کی گرفتاری کے لئے جال بچھایاہے۔ آر ایف اؤ وریش کبنور نے کارروائی کی قیادت کی۔ ناگراج کلال، گریش پاٹل، رماکانت ، ناصر ، سریش ، نارائن وغیرہ شامل تھے۔